سوات(مارننگ پوسٹ) ایف سی ہیڈکوارٹر قلعہ میں نئی آسامیوں کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد۔سوات، دیر اور ملاکنڈ سے سینکڑوں امیدواروں کی شرکت۔کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے کبل اسپتال عملہ ،ریسکیو 1122،ایف سی اور پاک آرمی کی ٹیمیں موقع پر موجود۔امتحان کا مرحلہ تین دن میں پا یہ تکمیل کو پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق ایف سی میں خالی آسامیوں پرایف سی ہیڈکوارٹر قلعہ کانجومیں تین روزہ ٹیسٹ کا انعقاد کیاگیا۔ٹیسٹ ڈی او ایف سی کی نگرانی میں لیاگیا۔ٹیسٹ میں پہلے دوڑ اور پھرتحریری ٹیسٹ کا انعقاد کیاگیا۔ٹیسٹ کے پہلے روز سواتی سوات یونٹ کے 900امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔جن میں 238امیدوار دوڑ میں کامیاب ہوئے۔دوسرے روزدیر سے 600امیدواروں میں سے184جبکہ تیسرے روز ملاکنڈ سے500امیدواروں میں 108امیدوار کامیاب ہوئے۔دوڑ میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کے حفظ ماتقدم کے طور پر تحصیل کبل اسپتال،ریسکیو1122، ایف سی اور پاک آرمی کی میڈیکل ٹیمیں اور ایمبولینس گاڑیاں موجود تھیں۔تاہم دوڑ کے دوران چند ایک امیدواروں کی بیہوشی کے علاوہ کوئی بڑاواقعہ پیش نہ آیا۔دوڑ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں سے تحریری ٹیسٹ لیاگیا۔جبکہ تحریری ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں سے بہت جلد انٹرویو کا انعقاد کیاجائیگا۔
سوات:ایف سی ہیڈکوارٹر قلعہ میں نئی آسامیوں کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد۔ سینکڑوں امیدواروں کی شرکت
