سوات(مارننگ پوسٹ)سوات میں ڈینگی مچھر سے متاثرہ سرکاری ہسپتال میں جانے والے مزید پانچ افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے ساتھ سرکاری ہسپتال میں جانے والے مریضوں کی تعداد 452ہوگئی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اس وقت14 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ باقی افراد کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا گیا ہے۔