سوات (مارننگ پوسٹ) تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ شمک میں گھریلو تنازعہ پر بھائیوں نے چھریوں کے وار کرکے تین بھائیوں کو شدید زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان گلستان، الستان اور عامر علی سکنہ شمک نے گھریلو تنازعہ پر مخالف فریق کے تین بھائیوں ایاز خان، شیر خان اور کشور علی سکنہ لنڈیکس پر چھریوں سے وار کرکے انہیں شدید زخمی کردیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ خوازہ خیلہ پولیس کے مطابق تینوں ملزموں کو گرفتار کرکرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ۔
گھریلو تنازعہ پر بھائیوں نے چھریوں کے وار سے تین بھائیوں کو شدید زخمی کردیا،ملزمان گرفتار
