شانگلہ(مارننگ پوسٹ) عالمی غربت کے خاتمے کے دن کے موقع پر تحصیل پورن یوسی بین گالئے کے بیس غریب خاندانوں میں اثاثوں کی تقسیم کی گئی،تحصیل پورن کے اسسٹنٹ کمشنر محمد جواد سردار پرورگرام کے مہمان خصوصی تھے،سرحد رورل سپورٹ پروگرام کی طرف سے عبد القہار نے بھی شرکت کی، اثاثوں کی تقسیم پاکستان پاورٹی ایلیویشن اور سرحد رول سپورٹ پروگرام کے مشترکہ منصوبے غربت میں کمی، روزگار کی ترقی اور مربوط ترقیاتی سکیموں کے تحت ہوئی،مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر محمد جواد سردارنے منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ضلع شانگلہ انتہائی پسماندہ علاقہ ہے جہاں روزگار کے مواقع انتہائی کم ہیں جس کی وجہ سے زیادہ تر لوگ کوئلے کی کانوں میں کام کرتے ہیں، انہوں نے اثاثے لینے والے افراد پر زور دیا کہ اس منصوبے سے فائدہ اٹھاکر اپنے خاندانوں کوبہتر طریقے سے رزق حلال کمائیں۔
غربت خاتمے کا عالمی دن ،تحصیل پورن کے بیس غریب خاندانوں میں اثاثوں کی تقسیم
