سوات(مارننگ پوسٹ)سوت ٹرانسپورٹ رہنما نصرخان عرف سکول دا نے کہاہے کہ برادری جائز حقوق کے حصول کے لئے احتجاجی مظاہرہ سمیت پہیہ جام ہڑتال سے بھی دریغ نہیں کرے گی،حقوق کے حصول کے لئے آخری حد تک جائیں گے، ٹرانسپورٹروں نے جنرل بس سٹینڈ ٹھیکیدارکی طرف سے شرح سے زیادہ ٹیکس کی وصولی کو مستردکردیاہے، نئی گاڑیوں کا داخلہ معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے، میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ غیرقانونی اڈہ ٹیکس وصولی اور کسی کی غنڈہ گردہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں ہم نے اعلیٰ حکام کو تحریری درخواستیں دی ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ جاری ظلم کا سلسلہ بند کرانے کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں،انہوں نے کہاکہ اگرہمارے مطالبات منظورنہ ہوئے توپورے ملاکنڈڈویژن میں پہیہ جام ہڑتال پر مجبورہو جائیں گے
سوات،جنرل بس سٹینڈ میں نئی گاڑیوں کا داخلہ معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے،نصرخان
