سوات(مارننگ پوسٹ)حلقہ پی کے 5 میں چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا کالج کالونی،ملوک آباد،نیوروڈ،پیپلز چوک،فضاگٹ اور مینگورہ شہر کے اندورنی تمام سڑکوں کو مکمل کرنے کیلئے متعلقہ محکمے کو 2ماہ میں تارکول سمیت شولڈز اور نکاسی اب کا کام مکمل کرنے کی ہدایت کردی متعلقہ محکموں کے آفسران ہفتہ وار رپورٹ چیئرمین ڈیڈیک کو پیش کرینگے اس حوالے سے چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان کے زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ ہائے وے کے ایکسین،ایس ڈی او اور انجینئرز نے شرکت کی اور فضل حکیم خان کو تفصیلی بریفینگ دی فضل حکیم خان نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی دلچسپی کے بدولت ضلع سوات میں ترقیاتی کام تیزی سے کام جاری ہے جو یہاں کی عوام کے لئے نیک شگون ہے موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں سے عوام براہ راست تمام منصوبوں سے مستفید ہورہیں انہوں نے کہا کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور تعمیری کام کی تکمیل بروقت کی جائے انہوں نے کہا کہ سیا ست تو نام ہی خدمت خلق کا ہے حکو مت مخا لف سیا سی احتجا جو ں اور دھرنو ں سے ڈرنے وا لے نہیں ہیں پی ٹی آئی کے ووٹوں کو اور سیاسی طا قت کو کو ئی نہیں توڑ سکتا۔
سوات،حلقہ پی کے 5 میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا
