سوات (مارننگ پوسٹ)جنگلات کی کٹائی کا نوٹس لیتے ہو ئے ڈی پی او سوات سید اشفاق انورنے ٹمبر مافیا کے خلاف آپریشن کا اغاز کیاتھا۔جس کو جاری رکھتے ہوئے گزشتہ رات کالاکوٹ پولیس نے ناکہ بندی کے دوران سمگلر احسان اللہ ولد نصرے سکنہ سخرہ سوزوکی نمبر APL1998سے 13عدد سلیپربرآمد کئے۔پولیس نے گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کی۔ ڈی پی او سوات نے خبر دار کیا ہے کہ درختوں کے کٹائی میں ملوث افراد اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کاروائی جا ری رہے گی اور جو لوگ جنت نظیر وادی سوات کے قدرتی حسن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں اُن کے ساتھ کو ئی رعایت نہیں بر تی جا ئیگی اور ان کے خلاف بھر پور قانونی کاروائی کی جائیگی۔