سوات (مارننگ پوسٹ) انٹرسوات بورڈ کے زیر اہتمام جاری انٹر ریجنل سوات بورڈ کالجز سپورٹس ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز فارم ہاکی گراونڈ مینگورہ میں کھیلا جانے والہ میچ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج نے خپل کور ماڈال سکول اینڈ کالج مینگورہ کے ٹیم کو 2-0 سے شکست دے کرمیچ جیت لیا، یہ دلچسپ ہاکی میچ ہفتہ کے روز فارم گراونڈ مکانباغ میں کھیلا گیا، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج کے کھلاڑی عرفان اللہ ،زاہد نے پہلئ حاف میں 1 -1گول کیا جو آخر تک برقرار رہا اورگورنمنٹ جہانزیب کالج کےجیت کا سبب بنا فائینل میچ افضل خان لالا کالج مٹہ اور جہانزیب کالج مینگورہ کے درمیان کھیلا جائیگا
انٹر سوات بورڈ کالجز سپورٹس ٹورنامنٹ2019، گورنمنٹ جہانزیب کالج ہاکی ٹیم نے فائنل میں کوالیفائی کرلیا
