سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ شاہدرہ وتکے میں ڈبیلو ایس ایس سی کے طرف سے بچھانے والے پائپ عوام کے لئے وبال جان بن گئے، تین دنوں سے ساٹھ سے زائد گھرانے محسور، پائپوں کو جوڑنے والے ساکٹ خراب لاہور سے منگوانے پڑینگے ٹیکہ دار، مینگورہ شاہدرہ میں ڈبیلو ایس ایس سی کے جانب سے یوایس ایڈ کے تحت بچھانے والے پائپوں کے لئے تین اطراف سے گلیوں کی کدائی کی جاچکی ہے جوکہ تین دن سے کھلے پڑے ہیں، کدائی سے بننے والے گڑوں میں گندہ پانی جمع ہوچکاہے، ٹیکہ دار نے کدائی کے دوران متعدد گھروں کو جانے والے پانی او ر نکاسی آب کے پائپ توڑ ڈالے ہیں جن کی وجہ سے گھڑوں میں گندہ پانی جمع ہوچکاہے۔ پائپ بھی لائے جاچکے ہیں مگرجوڑتے وقت معلوم ہوا کہ پائپوں کے ساکٹ میں سائز کا فرق ہے جس کی وجہ سے کام التوا کا شکار ہے علاقے کے مکینوں میں سخت اشتعال پایا جاتاہے کیوں کہ ساٹھ سے زائد گھروں کے مکین اور ان کی گاڑیاں گھروں میں بند ہوچکے جبکہ ٹیکہ دار مسلسل سستی اور کاہلی سے کام لے رہاہے، عوام نے ڈپٹی کمشنر سوات جنیدخان اور ڈبیلو ایس ایس سی کے چیف ایگزیکٹو شیدا محمد سے ذاتی طور مداخلت کی اپیل کی ہے، علاقے کے مکینوں نے کہاکہ اگر ٹیکہ دار کا یہی رویہ رہا تو کسی بھی وقت ٹیکہ دار اور لوگوں کے درمیان تصاد ہوسکتی ہے۔