سوات (مارننگ پوسٹ) سوات پشتوادبی کلتوری نڑی والا جرگہ کے چیئرمین دریاب دولت خیل نے کہاہے کہ علم ہی سے ترقی ممکن ہے۔ بچے کتاب سے محبت کرکے اسے اپنالیں۔ موبائل فون کے منفی استعمال سے بھی بچوں کی تعلیم پرگہرے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی اسکول میں موبائل فون کے نقصانات اور کتاب کے فوائد کے عنوان پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق ناظم حاجی عمران نے تقریب کی صدارت کی جب کہ ظفرشلمانی،ایوب اختر،شمس الاقبال شمس، روزی خان، سکندر حیات ناصر خیل اوراسکول پرنسپل اخترعلی بھی موجود تھے۔ مقررین نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ کتاب کو اپنا کر ہی کامیابی کی منازل طے کرسکتے ہیں۔ کیونکہ علم کے بغیر کوئی بھی قوم اور معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔
علم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، دریاب دولت خیل
