سوات   (مارننگ پوسٹ)    سوات میں آزادی مارچ کے شرکا کو روکنے کے لیے کنٹینرز لنڈاکی کے مقام شموزئی پل پہنچا دیے گئے۔ 27 مارچ سے شروع ہونے والے آزادی مارچ میں سوات سے کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع ہے جس کا مظاہرہ جے یو آئی نے گذشتہ روز مٹہ میں ریلی نکال کر کیا تھا۔ امکان ہے کہ اس مارچ کے شرکا کو روکنے کے لیے شموزئی پل کے قریب اسلام آباد جانے والی سڑک کو کنٹینرز لگا کر بند کیا جائے گا۔  اگر ایسا ہوا، تو سوات آنے اور جانے کے تمام راستے سب لوگوں کے لیے بند ہو جائیں گے۔