اسلام آباد(آئی این پی ) بجلی کی قیمت میں دو روپے97 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، نیپرا 30 اکتوبر کو سماعت کریگا۔ اضافہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے نیپرا 30 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔سنٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی کے مطابق ستمبر میں پانی سے 37.09 فیصد، گیس سے 11.85 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔اسی طرح ستمبر میں درآمدی ایل این جی سے 21.06 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔رواں سال جولائی میں بھی بجلی کی قیمتوں میں 10 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔نیپرا کے نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔
بجلی فی یونٹ قیمت میں2 روپے97 پیسے اضافے کا امکان
