سوات(مارننگ پوسٹ)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سوات شیر خان نے کہا ہے کہ کھیل کود بچوں کی نشو نما اور ایک فعال معاشرے کی قیام کے لئے انتہائی ضروری ہے سکولوں کے بچوں کو کھیل کود کے تمام ممکن سہولیات اور مواقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے آج سے سوات بھر میں شروع ہونے والے سپورٹس مقابلے سوات میں امن کی نشانی اور نوجوانوں کا حق ہے،سپورٹس کمیٹی میں انتہائی دانشمند لوگ موجود ہے،امید ہے خوش گوار ماحول میں یہ تمام مقابلے اختتام کو پہنچیں گے،ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز مکان باغ فارم ہاکی گراونڈ میں سوات انٹر سکولز سپورٹس مقابلوں کے افتتاحی تقریب کے موقع پر سپورٹس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری پرنسپل محمد جاوید،ADO سپورٹس شفیق الرحمن اور سرکوری اداروں کے سر براہان موجود تھے،افتتاحی میچ میں خپل کور ماڈل سکول نے سوات سٹینڈرڈ پبلک سکول کو 5-0 سر ہرا دیا،دوسرے میچ میں امانکوٹ ہائی سکول ہاکی ٹیم نے ابدالی سکول مٹہ کو پنلٹی سٹوک سے ہراکر اگلے راونڈ کئے لئے کوالیفائی کرلیا، یہ تورنامنٹ 13 نومبر تک جاری رہیں گے
سوات میں انٹر سکولز سپورٹس2019مقابلے شروع
