پشاور: آئی ایم سائنسز میں وزیر اعلیٰ محمود خان اور طلبا و طالبات کے مابین سوالات و جوابات کے براہ راست نشست میں اس وقت دلچسپ مکالمہ دیکھنے میں آیا جب ایک طالب علم نے وزیر اعلیٰ سے سوال کیا کہ میٹرک میں کتنے نمبر لئے تھے جس پر وزیر اعلیٰ محمود خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ پرانی باتوں کو یاد نہیں رکھتا ان کے والدکی خواہش تھی کہ ڈاکٹر بنوں تاہم میں چچا کے نقش قدم پر چل پڑا۔ وہ سوات کے نہیں بلکہ پورے صوبے کے وزیر اعلیٰ ہیں ایک اور طالب علم نے سوال کیا کہ شیر شاہ سوری نے7سال میں طویل جی ٹی روڈ تعمیر کروایا پی ٹی آئی سے بی آر ٹی منصوبہ مکمل نہیں ہو رہا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے کو 6ماہ میں مکمل کرنے کا کہنا غلطی تھی۔
آئی ایم سائنسز میں وزیراعلیٰ محمود خان اور طالبعلم کے درمیان دلچسپ مکالمہ
