کابل: افغانستان نے بگرام ایئربیس پر دوبارہ قبضہ کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا، افغانستان کی عبوری حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بگرام ایئربیس دوبارہ حاصل کرنے کے مطالبے کو سختی سے مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو افغان سرزمین پر دوبارہ فوجی موجودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
طالبان حکومت کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ کابل، واشنگٹن کے ساتھ سیاسی اور معاشی تعلقات قائم کرنے کے لیے تیار ہے، لیکن یہ تعلقات باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر ہوں گے، نہ کہ کسی فوجی اڈے کی واپسی پر ۔
صدر ٹرمپ نے حالیہ بیان میں کہا کہ ان کی انتظامیہ بگرام ایئربیس واپس حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جسے امریکہ نے مفت میں طالبان کے حوالے کر دیا۔ اس پر طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ افغانستان امریکہ کے ساتھ روابط چاہتا ہے، لیکن یہ صرف غیر فوجی اور سفارتی سطح پر ہوں گے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ کسی بھی صورت میں افغانستان میں امریکی فوجی موجودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔