سوات (مارننگ پوسٹ )جماعت اسلامی ضلع سوات کے تحصیل اور مقامی امراء کا انتخاب مکمل ہوگیا۔ ا میر جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ مشتاق احمد خان اور ارکان جماعت اسلامی ضلع سوات کی رائے کی روشنی میں امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین کے مشورے پر مندرجہ ذیل تحصیل امراء اور مقامی امراء کی منظوری دیدی ہے۔جس کے مطابق سابق ضلعی زکواۃ چیئر مین خورشید اقبال کو مینگورہ شہر،خور شید علی خان کو تحصیل بابوزئی،حاجی عزیز الرحمن کو تحصیل بریکوٹ،سابق تحصیل ناظم کبل حاجی رحمت علی کو تحصیل کبل،سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل ثناء اللہ فاروقی کو تحصیل مٹہ،حاجی فرمان علی کو تحصیل بحرین،حاجی محمد اسحاق کو تحصیل خوازہ خیلہ اور ابو وقاص فاروقی کو تحصیل چارباغ کا امیر مقرر کیا گیا ہے۔تحصیل امراء جلد ازجلد اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھا ئیں گے۔
ضلع سوات جماعت اسلامی کے تحصیل اور مقامی امراء کا انتخاب مکمل ہوگیا۔
