سوات(مارننگ پوسٹ) سوات کی حسین وادی گرین ویلی ملم جبہ میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض محسود نے ایڈونچر پارک کا افتتاح کر دیا، سوات موٹر وے اور ملم جبہ روڈ کی تعمیر سے سیاحوں کی ریکارڈ آمد سے گرین ویلی میں سیاحوں نے ڈیرے ڈال دئے، سڑکوں کی تعمیر کے بعد علاقے میں سرمایہ کاری کے مواقع بھی بڑھ گئے۔تفصیلات کے مطابق گرین ویلی ملم جبہ میں کمشنر مالاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے گرین ویلی مالم جبہ میں ایڈ ونچر پارک کا افتتاح کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کو سوات میں ہرقسم کی سہولیات دینے کا بھی اعلان کردیا ایڈونچر پارک میں سیاحوں اور بچوں کی دلچپسی کے لیے مختلف گیمز کا. اہتمام کیا گیا ہے جس میں کروکیوٹ،منی گالف، جیمپنگ کیسٹل، ٹریمپولن، رینگ پاٹ گیم، سمیش دی میگ،ارچیری،سمر ٹیوبینگ، بوٹینگ،بار تھروینگ ان ٹارگیٹ، آئس ہاکی، کرولینگ اور گالف نائن ھول 600میٹرکی گیمز شامل ہیں۔اس موقع پر کمشنر مالاکنڈ ریاض محسود نے پارک کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور سیاحوں کی لیے بہترین انتظامات پر اطمینان کا ظہار کیا، میڈیا سے گفتگو میں کمشنر مالاکنڈ کا کہنا تھا کہ صوبائی اور مرکزی حکومت ٹورزم کی بحالی کے لیے بہترین اقدامات کر رہی ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ سوات موٹروے پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ ملم جبہ روڈ پربھی 80فصید کام مکمل ہوچکا ہے ڈیڑ ھ دو مہینے میں مکمل ہو جائے گا، روڈ کی بحالی سے اب ٹورزم کی بحالی میں ملکی اور غیر ملکی انوسٹر وں کو بھی اب یہاں سرمایہ کاری کرنے کے لیے مواقع فراہم کرینگے جس سے علاقے میں سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔۔انہوں نے کہا کہ اب مالاکنڈ ڈویژن میں مکمل امن ہے جبکہ یہاں ٹورزم کے حوالے سے کافی مواقع موجود ہیں جس سے سرمایہ کاروں کو فائدہ ہوگا۔۔انہوں نے کہا کہ ملم جں ہ گرین ویلی اور ایڈ ونچر پارک سیاحوں کی دلچپسی کا باعث بنے گا۔۔اس موقع پر موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس مین خیبرپختونخوا کے مشہور گلوکاروں بختیار خٹک، ہمایون خان، لیلا خان، سمیت دیگر فنکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگا کر محفل لوٹ لی جبکہ مشہور کامیڈین سیدرحمان شینو نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے محفل کو چار چاند لگا دیئے، پروگرام کے چیف گیسٹ کمشنر مالاکنڈ نے گراس اسکی میں پوزشین حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے.