سوات(مارننگ پوسٹ)وزراء اور ممبران اسمبلی پر کرپشن کے الزامات لگانے والوں کے خلاف عدالت جانے کا اعلان، الزامات لگانے والوں کو 10 دنوں میں وضاحت کرنے کا الٹی میٹم، سنگین الزامات لگانے کے باعث پارٹی کارکنوں میں تشویش اور عوام میں شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں انصاف ٹائیگرز نے خاموشی توڑ کر ان لوگوں کیخلاف عدالت میں کیس دائر کرنے کا فیصلہ کر دیا تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے تحریک انصاف سوات کے وزراء اور ممبران اسمبلی کو بد نام کرنے اور بلا جواز ان کی پاک دامنی داغدار کرنے والوں کیخلاف انصاف ٹائیگرز نے عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے الزامات لگانے والوں کو 10 دنوں میں ثبوت پیش کرنے یا وضاحت کرنے کی مہلت دی ہے قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی سوات کے بانی رہنمافضل ربی بھائی نے انصاف ٹائیگرز کے ایک وفد کو بتایا کہ ایک مخصوص طبقہ سوشل میڈیا کے ذریعے تحریک انصاف کے وزراء اور ممبران اسمبلی کو نہ صرف ہدف تنقید بنا رہے ہیں بلکہ ان پر کرپشن کے الزامات کھلے عام لگا رہے ہیں جس سے پارٹی کارکنوں میں تشویش اور عوام میں شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ کسی مصلحت کے تحت ان عوامی نمائندوں نے خاموشی اختیار کی ہو لیکن ان کی طرف سے خاموشی عوامی شکوک میں اضافہ کا باعث بن رہا ہے انہوں نے کہا کہ چونکہ پارٹی کارکنوں کو گلی کوچوں، حجروں اور دکانوں میں لوگوں کے سوالوں کے جوابات دینا پڑتے ہیں اسلئے تحریک انصاف کے ٹائیگرز نے الزامات لگانے والوں کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اصل حقائق منظر عام پر آ کر کارکنوں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ تحصیل مٹہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ہمارے صوبائی وزیر اور اے این پی سے تعلق رکھنے والے ایک سابق ڈسٹرکٹ کونسلر نے ایک دوسرے وزیر جبکہ پرنٹ میڈیا کے ذریعے ایک قابل احترام ایم پی اے پر سنگین کرپشن کے الزامات لگائے ہیں جو ریکارڈ پر موجود ہے لہذا ہم حکومتی نمائندوں پر الزامات لگانے والوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے جس کیلئے قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل ہو چکی ہے اب ان لوگوں کو 10 دنوں میں اضاحت یا ثبوت پیش کرنے کیلئے مہلت دی گئی ہے۔