سوات(مارننگ پوسٹ) انٹر کالجز رسی کشی ٹورنامنٹ، زون ٹرافی گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چتوڑ کے نام، تفصیلات کے مطابق انٹر کالجز رسہ کشی ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چتوڑ نے ایس پی ایس کالج کو پہلے دونوں سیٹ میں ایک اچھے مقابلے کے بعد ہرا کر زون کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔ شمشیر علی خان ڈائریکٹر سپورٹس گورنمنٹ سینٹینل ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول ودودیہ کے مطابق فارم گراؤنڈ پر جاری مقابلوں میں کل 15 ٹیموں نے حصہ لیا، جس میں جی ایچ ایس ایس چتوڑ اور ایس پی ایس نے فائنل کے لیے کوالی فائی کیا تھا۔ فائنل میں جی ایچ ایس ایس چتوڑ نے شان دار کارکردگی کا مقابلہ کرتے ہوئے ایس پی ایس کالج کو ہرایا اور ٹرافی اپنے نام کی۔ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چتوڑ کے پرنسپل اختر علی خان اور ایس پی ایس کالج کے وائس پرنسپل اصغر علی نے دونوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔
انٹر کالجز رسی کشی ٹورنامنٹ، زون ٹرافی گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چتوڑ کے نام
