سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ میں جی یو آئی کا کشمیر کے عوام کے ساتھ جلسہ حکومت کے خلاف احتجاج میں تبدیل، ال پارٹیز کے کراکنوں کا گو عمران گو کے نعرے، مینگورہ نشاط چوک میں یوم سیاہ کے حوالے سے احتجاجی جلسہ جی یو آئی کے کارکنوں اور رہنما وں کے علاوہ، اے این پی، پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، قومی وطن پارٹی، پختون خوا ملی عوامی پارٹی اور دیگر اتحادیوں نے احتجاجی جلسہ کیا جس میں گوعمران گو کے زبردست نعرے لگائے گئے۔ اجتماع سے مختلف سیاسی رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت کی خاتمے تک جدوجہد جاری رہیگی ا نہوں نے کہاکہ کشمیر کاز کو سب سے بڑا نقصان موجودہ پی ٹی آئی حکومت نے پہنچایاہے۔ مقررین نے بھارت کی ظلم اور بربریت کی سخت مذمت کی اور بھارت کے خلاف نعرہ بازی کی، یوم سیاہ کے سلسلے میں مختلف پارٹیوں کے کاکنوں نے جلوس کے شکل میں نشاط چوک مینگورہ تک واک کیا اور نعرہ بازی کی۔