سوات(مارننگ پوسٹ)پی کے چار ایم ایم اے کے امیدوارثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ چارباغ اور حلقہ بھر میں محرومیوں کا احساس لوگ پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں پچیس جولائی شام انشاء اللہ بھاری اکثریت سے جیت جائیں گے سوئی گیس روڈز تعلیم سیاحت کو فروغ دیں گے روزگار کے مواقع پیدا کرکے بے روزگاری کا خاتمہ کرینگے ان خیالات کا اظہار پی کے چار ایم ایم اے کے امیدوارثناء اللہ خان نے مختلف علاقوں تلیگرام مرغزار منگلورودیگرعلاقوں میں انتخابی اجتماعات اور پارٹی میں شمولیتوں کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیاثناء اللہ خان نے کہا کہ حلقہ بھر کے عوام دیگر سیاسی پارٹیوں کے خالی نعروں سے تنگ آچکے ہیں ثناء اللہ خان نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت نے صوبے میں محرومیوں کے خاتمے کے لئے اہم کردار ادا نہیں کیااس صوبے کے حقوق پر عوام کا حق ہے اس کے لئے الیکشن میں کامیاب ہونے کے بعد ترجیحی بنیادوں پر کام کریں گے۔