سوات(مارننگ پوسٹ)سوات میں یوم یکجہتی کشمیرریلی میں سرکاری سطح پر درجنوں افراد بھی جمع نہ کئے جاسکے،سرکاری اہلکاروں اور گنتی کے بچوں کو لیکر ریلی نکال کر فوٹوسیشن کرایا گیا،27اکتوبر کو بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف اور کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے سرکاری سطح پر ریلی فوٹوسیشن تک محدود رہی،ایم پی اے فضل حکیم اور اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی عامرعلی شاہ کی قیادت کے باوجود بھی ریلی میں چند سرکاری اہلکاروں اور گنتی کے بچوں کے علاوہ لوگوں کو جمع نہیں کیا جاسکا،گنتی کے افراد نے ریلی نکال کر بڑوں نے فوٹو سیشن کے لئے تقاریر کرکے نشست برخاست کردی۔
سوات ، کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے سرکاری سطح پر ریلی فوٹوسیشن تک محدود
