سوات(مارننگ پوسٹ) منشیات زہرقاتل، طلباء میں منشیات کے نقصانات کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز، انٹی نارکاٹیکس ویلفیئر ارگنائزیشن کی طرف سے منشیات کے خلاف مہم کاباقاعدہ آغاز، تفصیلات کے مطابق انٹی نارکاٹیکس ویلفیئر ارگنائزیشن سوات کے زیراہتمام ترک منشیات مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، اور سکولوں وکالجز کے طلباء کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کرنے کے حوالے سے ان تعلیمی اداروں میں تقریبات کااہتمام کیاجارہاہے، اس سلسلے میں رحیم آباد میں ایک پرائیویٹ کالج میں تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں دیگرلوگوں کے علاوہ سکول کے بچوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی، تقریب کے مہمان خصوصی پاک فوج کے کیپٹن علی اختر تھے، جبکہ تقریب کی صدارت چیئرمین انٹی نارکاٹیکس ارگنائزیشن سوات سیدآصف علی شاہ باچہ تھے، اس موقع پر ضلعی صدر محمدرحمان، تحصیل بریکوٹ کے چیئرمین فضل احد لالہ جی، تحصیل کبل کے چیئرمین سیدانعام الرحمان، خورشید اقبال، جنرل سیکرٹری اختر حسین، پرنسپل افتخارعلی، مفتی موداللہ اورڈی ایس پی ظاہرشاہ خان نے خطاب کرتے ہوئے طلباء پرزوردیاکہ وہ خود کو اور اردگرد کے ماحول کومنشیات جیسے لعنت سے محفوظ رکھے، انہوں نے کہا کہ ہرقسم نشہ نقصان دہ ہے، لیکن آئس نشہ زہرقاتل ہے، جو ان دنوں ہمارے ماحول میں تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ آئس ایک جان لیوا نشہ ہے اور اس کے کافی نقصانات ہیں، لہٰذا ہمیں اس زہرقاتل سے دور رہنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو اس موذی اور خطرناک نشہ سے بچانے کے لئے ہم سب پر بھاری ذمہ داری عائید ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی نسل کونشہ سے پاک معاشرہ فراہم کرنے میں ہم سب پر بھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے لہٰذا ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن اداکرنا ہوں گے اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں اورپولیس کی طرف سے منشیات کی سدباب کرنے کیلئے انٹی نارکاٹیکس ویلفئیرارگنائزیشن کے ساتھ مکمل تعاؤن کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔
منشیات زہرقاتل، طلباء میں منشیات کے نقصانات کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز
