سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے ناکامی کے وجہ سے شدید صدمے میں ہیں جس کا ثبوت وہ خود دے رہے ہیں کہ کچھ مفاد پرست سیاسی جماعتیں عوام دوست حکومت کے خلاف ناکام آزادی مارچ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ مخالفین کو پتہ چل گیا ہے کہ اب پاکستان سے ان کی سیاست کا بوریا بستر گول ہے کیونکہ عوام انہیں مسترد کر رہے ہیں قوم کے خزانے کو نقصان پہنچانے والے قوم کے مجرم ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے امانکوٹ جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ میں امانکوٹ کے مقامی پی ٹی آئی ورکرز اور معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی فضل حکیم خان نے کہا کہ عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے والے اور عوام کے پیسوں سے مزے کرنے والوں کو اب حساب دینا ہوگا ماضی میں ایک دوسرے کو چور اور ڈاکو کہنے والے اپنی کرپشن اور چوری چھپانے کے لئے بھائی بھائی بن گئے ہیں انہوں نے کہا جب تک عمران خان زندہ ہے چور جیلوں میں رہے گے اور کرپٹ لوگوں کا احتساب جاری رہے گاانہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت سوات کے تمام محرومیوں کا ازالہ کرکے اسکو ماڈل ضلع بنا رہی ہے پاکستان تحریک انصاف سوات کے عوام کی تقدیر بدل دے گی وزیر اعلیٰ محمود خان صوبے کے دیگر اضلاع کیطرح سوات کو بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو قرضوں سے نکالنے کے لیے سخت فیصلے کئے وزیراعظم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا مشکل وقت جلد ختم ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان حکومت کو پریشرائز کرنے کے لئے آزادی مارچ اور دھرنا دے رہے ہیں کہ احتساب کا عمل روکا جائے لیکن مولانا کو پتہ نہیں کہ وزیراعظم عمران خان کسی دباؤ میں نہیں آتے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن چاہے جو بھی کرے احتساب کا عمل نہیں روکے گا پاکستان تحریک انصاف کے حکومت میں چوروں، لٹیروں اور کرپٹ لوگوں کی جگہ صرف جیل ہے انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 5میں ترقی کا سفر جاری رہے گا اور عوام کاپیسہ عوام پر خرچ ہوگا۔