سوات(مارننگ پوسٹ)ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر غلام سبحانی نے کہا ہے کہ رمضان لمبارک مقدس مہینہ صبر واستقامت کا درس دیتا ہے روزہ دین اسلام کا اہم جز جبکہ بیماریوں سے محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ صحت کے لئے بھی بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے روزہ رکھنے سے انسانی جسم کو تقویت ملتا ہے روزہ میں عبادت کے ساتھ انسانوں کے خدمت بھی عبادت کا درجہ رکھتا ہے ان خیالات کا اظہار انتظامی امور کے ماہر ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر غلام سبحانی نے روزہ کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر غلام سبحانی نے کہا کہ گرمیوں میں اپنے آپ کو بیماریوں سے محفوظ بنانے کے لئے صحت مند غذا کھانا ضروری ہے ڈینگی وائرس گرمیوں میں زیادہ خطرات ہونا اس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات ضروری ہوتا ہے تاکہ اس وائرس سے اپنے آپ کو اقدامات سے محفوظ بنایا جاسکے
گرمیوں میں اپنے آپ کو بیماریوں سے محفوظ بنانے کے لئے صحت مند غذا کھانا ضروری ہے،ڈاکٹر غلام سبحانی
