پشاور:وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)نے 100انتہائی مطلوب انسانی سمگلروں کی فہرست جاری کر دی انسانوں کو سمگل کرنے کے دھندے سے وابستہ افراد میں 5خواتین بھی شامل ہیں ایف آئی اے کی جانب سے 2018ء میں جاری فہرست میں انسانی سمگلروں کی تعداد112 ظاہر کی گئی تھی جس میں سال کے اختتام پر 19 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ 2019ء کی فہرست میں انسانی سمگلنگ کرنے والوں میں مزید7نئے افراد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے 2018ء میں گرفتار ہونے والے میں پنجاب سے7، اسلام آباد سے6اور سندھ اور خیبر پختونخوا سے تین تین افراد کو گرفتار کیا جا سکا ہے ایف آئی اے کی2019ء کی فہرست میں خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جہاں سے انسانی سمگلروں کی فہرست میں ایک بھی فرد شامل نہیں ہے2018ء کی فہرست میں خیبر پختونخوا سے3انسانی سمگلر شامل تھے جنہیں گرفتار کیا جاچکا ہے اور2019ء کی جاری اس فہرست میں خیبر پختونخوا سے کوئی بھی نہیں ہے انتہائی مطلوب سمگلروں کی فہرست میں 31مرد و خواتین کی سکونت اسلام آباد سے سامنے آئی ہے جبکہ پنجاب سے اس دھندے میں ملوث افراد کی تعداد43ہے جاری فہرست کے مطابق انسانی سمگلنگ کرنے والوں میں پنجاب سے 43، اسلام آباد سے31، سندھ سے12، بلوچستان سے2اور بیرون ممالک 12 افراد شامل ہیں ۔