سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں پہلی بار خاتون پولیس آفسر حنامنورنے فرنٹیئر کانسٹبلری کی ضلعی آفیسر کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا،بہادر خاتون آفیسر نے ایف سی کی یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور سلامی دی،ایف سی کے چاق وچوبنددستے نے بھی ایف سی کی پہلی خاتون آفیسر کو سلامی پیش کی۔فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی خاتون آفیسر حنا ربانی نے سوات کی ایف سی کیمپ کانجو میں بقاعدہ چارج سنبھالنے کے بعد ایف سی کے جوانوں سے ملاقات کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی آفیسر حنامنور نے کہاکہ وردی پہننے اور عوامی خدمت کا شوق تھاسو پولیس میں آکر یہ شوق پورا ہوگیا ہے ایف سی میں آکربہت اچھا لگ رہا ہے اورمجھے فخر ہے کہ مجھے ایک دلیر فورس کی سربراہی کا موقع ملا ہے۔یہ اعزاز کی بات ہے کہ اس فورس نے بھی ملک کے دفاع کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں اور شہادتیں دی ہیں۔سوات میں دہشت گردی تھی اور اب بھی خطرات ہیں لیکن ہمارا حوصلہ بلند ہے انہوں نے کہاکہ کبھی نہیں سوچا کہ میں ایک خاتون ہوں بلکہ وردی پہن کر ہمیشہ جواں مردی سے ڈیوٹی انجام دی۔انہوں نے خواتین کو پیغام دیا کہ آرمی اور پولیس کے ساتھ ساتھ خواتین ایف سی فورس میں بھی آئے اور ملک کے دفاع کے لئے اپنی صلاحیتیں برائے کار لائیں۔
سوات ، فرنٹیئر کانسٹبلری کی ضلعی آفیسر حنامنورنے چارج سنبھال لیا
