سوات(مارننگ پوسٹ)مسلم لائر ز فورم سوات نے آزادی مارچ میں بھرپورشرکت کرنے کاا علان کردیا اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ بارروم میں ن لیگ سے تعلق رکھنے والے وکلاء کا اجلاس زیر صدارت صدر مسلم لائرز فورم مشتاق احمد ایڈووکیٹ منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لائر ز فورم آزادی مارچ میں بھر پور شرکت کریگی،مشتا ق احمد ایڈووکیٹ نے ملاکنڈ ڈویژن کے تمام وکلاء سے اپیل کی کہ وہ قانون اور آئین کی پاسداری کے لئے لڑنے والی اس جنگ میں اپنا کردار اداکریں،اجلاس میں قائدن لیگ میاں نوازشریف کی صحت یابی کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔
مسلم لائر ز فورم سوات نے آزادی مارچ میں بھرپورشرکت کرنے کاا علان کردیا
