سوات (مارننگ پوسٹ) سوات تعلیمی بورڈ ملازمین کا پنے مطالبات کے حق میں سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، تعلیمی بورڈ کی خودمختاری کے خاتمے اور بور ڈ ایکٹ 2018 منسوخ کرنے کا مطالبہ ، مطالبات کی منظوری تک آل کے پی بورڈ ایمپلائرز کونسل کی کال پر ہر احتجاج میں شرکت کرنے کا اعلان ، احتجاجی مظاہرے سے اسسٹنٹ کنٹرولر اسحاق ، پردول خان ، آل کے پی بورڈ کے صوبائی جائنٹ سیکرٹری شاہد خٹک ، سلیم عثمان ، طارق کمال ، حمید عالم،حافظ محمد علی اور دیگر نے کہا کہ تعلیمی بورڈ کی خود مختاری ہمیں کسی طور پر منظور نہیں ، ہم ایڈم سمتھ انٹر نیشنل کے تعلیمی پالیسی کو مسترد کرتے ہیں اسمیں ہمارے لئے اور بچوں کے لئے نقصانات ہی نقصانات ہیں ، انہوں نے کہا بورڈ ایکٹ 1995 کو فی الفور بحال کیا جائے اور اسمیں اصلاحات کئے جائیں ہمیں سروس سٹرکچر دیا جائے ، تعلیمی بورڈ کی خودمختار ی ختم ہونے سے ٹاپ تھری اور ٹاپ ٹین صوبہ بھر کے طلباء کی کارکردگی پر چن لئے جائیں گے جبکہ بچے اپنے مسائل کے حل کے لئے پشاور جائیں گے اسلئے تعلیمی بورڈ کی خودمختاری کے خاتمے کے لئے ملازمین سمیت بچوں کے والدین اور عوام بھی تیار نہیں ، اس موقع پر آل گرینڈ ٹیچرز الائنس ایسو سی ایشن نے بھی بور ڈ ملازمین کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کرلیا ۔