سوات کے علاقے سورے کبل میں شوہر نے اپنی بیوی اورایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ڈی ایس پی کبل سرکل بادشاہ حضرت کے مطابق واقعہ تحصیل کبل کے دورافتادہ پہاڑی علاقے سورے میں پیش آیا، جہاں پر ملزم محمدظاہر ولد دورے نے مبینہ طور پر اپنے گھر میں فائرنگ کرکے اپنی بیوی مسماۃ (ز) اور قریبی رشتہ دارسعداللہ جان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ملزم جائے واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔
کبل میں شوہر نے اپنی بیوی سمیت چچا ذاد بھائی کو قتل کردیا
