سوات (مارننگ پوسٹ) سوات کے برف پوش وادی کالام کے پہاڑوں پر اپریل میں شدید برف باری کے بعد کالام اور گرد نواح میں درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے گرگیا۔ سردی کی شدد میں دوبارہ اضافہ ھو گیا لوگوں نے دوبارہ گرم سویٹر چادر اوڑلی۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کالام کے گرد و نواح کے پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ شروع ہوا جو رات بھر جاری رہا۔ برف باری کے بعد علاقہ شدید سردی کی لپیٹ میں آگیا ۔جس سے سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں شدید سردی کا اضافہ ھوگیااور صبح کالام میں درجۂ حرارت منفی دو سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شدید برف باری کے بعد کالام میں جوہڑوں میں پانی منجمد ہوگیا