اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولوی عطاء الحق درویش کی زبان پھسل گئی اورگونواز گو کے نعرے لگوا دیئے ۔ہفتہ کو جے یو آئی (ف )کے رہنما مولوی عطاء الحق درویش نے غلطی سے آزادی مارچ میں شرکاء سے ‘گو عمران گو’ کا نعرہ لگوارہے تھے تاہم ان کی زبان پھسل گئی اور ‘گو نواز گو’ کا نعرہ لگ گیا۔ اسٹیج پر موجود دیگر رہنمائوں نے مولانا درویش کی تصحیح کی اور انہیں احساس دلایا کہ وہ کیا کہہ گئے ہیں اس موقع پر مولانا درویش نے نوازشریف کی صحت یابی کیلئے دعا کی ۔بعد ازاں اسٹیج سے نوازشریف زندہ باد کے نعرے لگوائے گئے
آزادی مارچ،جے یو آئی رہنما کی زبان پھسل گئی، گونواز گو کے نعرے لگوا دیئے
