پشاور:خیبرپختونخوامیں ڈینگی کے مزید 15مریض تشخیص کردئیے گئے ہیں جن میں سے طبی عملے کے مشورے پر8مریضوں کو مزید علاج کیلئے ہسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق دسمبر کے آخری ہفتے تک ڈینگی کے کیس رپورٹ ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جس کے بعد درجہ حرارت میں کمی کیساتھ ڈینگی مچھروں کے حملے بند ہوجائیں گے۔اتوار کے روز ڈینگی سرویلنس اینڈ رسپانس یونٹ کی جانب سے جاری تفصیل کے مطابق ہسپتالوں میں اس وقت صرف 98مریض زیرعلاج رہ گئے ہیںجبکہ اب تک6571 مریضوں کو ہسپتالوں میں طبی علاج کی فراہمی کے بعد فارغ کیا جاچکا ہے۔