سوات (مارننگ پوسٹ) ضلع سوات کے لئے ایک اور اعزاز،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما انجینئرعمرفاروق عشرزکواۃ، سوشل ویلفئیراورسپیشل ایجوکیشن خیبرپختونخوا کے چیئرمین مقرر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری، تین سالوں کیلئے اس منصب پررہیں گے، سوات سے تعلق رکھنے والے پہلی شخصیت کو اس منصب پر لایاگیا، موصوف وومن امپاورمنٹ ڈویلپمنٹ کے بھی چیئرمین ہوں گے، عوامی سطح پر ان کی تقرری کاخیرمقدم کیاجارہاہے اور ان کو اس عہدے کیلئے موزون قراردیاگیا، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی طرف سے سوات کو ایک اوربڑے اعزاز سے نوازاگیااورپی ٹی آئی کی طرف سے تسلسل کے ساتھ سوات کو حکومتی اعزازات سے نوازکے عمل کو عوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہورہی ہے، سوات سے تعلق رکھنے والے ایک دیانتدار سیاسی وسماجی شخصیت اور پاکستان تحریک انصاف کے سرکردہ رہنما ہردلعزیزشخصیت انجینئرعمرفاروق کوعشرزکواۃ کمیٹی، سوشل ویلفئیر، سپیشل ایجوکیشن اوروومن امپاورمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین مقررکردیاگیاہے۔صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمودخان نے SO-2CC/CONST-KPZC/ 2019/ 2582-2699 کے ذریعے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے نوٹیفکیشن میں ان کو آئندہ تین سالوں کے لئے مقررکیاگیاہے، جبکہ ان کے ساتھ مولانا محمداسماعیل جنوبی وزیرستان، مولانا محمدکفیل ضلع خیبر، شوکت علی جان، ڈی آئی خان، محمدیارخان صوابی، طارق محمود ایبٹ آباد، رفعت عزیز پشاور، شگفتہ گل پشاور، سیکرٹری فنانس خیبرپختونخوا، سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختونخوا، سیکرٹری زکواۃ عشراورچیف ایڈمنسٹریٹر ممبران ہوں گے، سوات اور پورے ملاکنڈڈویژن کے عوام نے عمرفاروق کی بحیثیت چیئرمین خیرمقدم کیاہے اور امیدظاہرکی ہے کہ موصوف پر جس بھرپور اعتماد کااظہار کیاگیاہے وہ اس پرپورااتریں گے، اس حلقوں نے ان کی صلاحیتوں اورایمانداری کااعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرفاروق نے ہمیشہ غریبوں اورحاجت مندوں کی مدد کی ہے اور اب جبکہ ان کے پاس ایک اہم حکومتی منصب آیاہے تووہ حقدار کو ان کا حق بطریق احسن فراہم کرنے میں اہم کرداراداکریں گے۔