سوات(مارننگ پوسٹ) جہانزیب کالج کے شعبہ یئ تاریخ میں یک روزہ سیمینار، تفصیلات کے مطابق جہانزیب کالج کے شعبہئ تاریخ میں "The Role of Artisans in the Social Organization of the Swat Yousafzai” کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اشتیاق احمد نے ابتدائی کلمات ادا کیے، اور سیمینار کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ پردُل خان نے یوسف زئی پشتونوں میں کسب گرکے کردار پر سیر حاصل بحث کی جس کے بعد طلبہ و طالبات کی طرف سے سوال و جواب کا سلسلہ ہوا۔ چیئرمین شعبہئ تاریخ جہانزیب کالج پروفیسر خورشید خان نے اختتامی کلمات کے ساتھ پردل خان اور آئے ہوئے تمام شرکا اور طلبہ و طالبات کا شکریہ ادا کیا۔
جہانزیب کالج کے شعبہ تاریخ میں یک روزہ سمینار،یوسف زئی پشتونوں میں کسب گرکے کردار پر سیر حاصل بحث کی گئی
