سوات (مارننگ پوسٹ) مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں آج دوسرے روز بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا میدانی علاقوں میں موسم انتہائی ٹھنڈا اور خوشگوار جبکہ بالائی علاقوں میں سرد ہوگیا۔یاد رہے کہ عید کے دن سیاحوں کی بڑی تعداد سوات کی طرف اُمڈ آئے اور سیاحوں کی آمد کا یہ سلسلہ آج دوسرے روز بھی تاحال جاری ہے۔ بارش کی وجہ سے سیاح خوشی سے جھوم اٹھے۔ ٹریفک جام میں پھنے سیاح بھی رستے میں خوب موج مستیاں کررہے ہیں اور خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔