محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہو نے کی پیشگوئی کردی ہے جس کے بعد پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردی کردیا ہے۔

پی ڈی ایم خیبرپختونخوا کی جانب سے متعلقہ اداروں کو جاری مراسلہ کے مطابق محکمہ موسمیات نے منگل کی شب بارشوں کا نیا اور مضبوط سسٹم پاکستان کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کے پیشگوئی کی ہے ، بارشوں کا یہ سلسلہ جمعہ کے روز تک جاری رہے گا۔

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں تیز بارشوں کے ساتھ برف باری اور ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ ملاکنڈ ڈویژن میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ موجود ہے لہٰذا پیشگی انتظامات مکمل کرلئے جائیں۔پی ڈی ایم اے نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں جبکہ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن  1700پر دیں۔