سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے شیراڑئی گلکدہ میں خپل کور ویلیج کے تعمیراتی کام کے معائنہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے چیئرمین ڈیڈیک نے کہا کہ خپل کور فاونڈیشن ضلع سوات میں یتیم اور غریب بچوں کیلئے بہترین ادارہ ہے جہاں پر بچوں کو اچھے تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین ماحول فراہم کیا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ خپل کور ویلج کے تعمیر سے یتیم بچوں کو گھر جیسا ماحول ملے گا اوراپنی پڑھائی میں بھی مزید دلچسپی لینگے انہوں نے مزید کہاکہ صوبائی حکومت یتیم اور غریب بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں جس کی روشنی میں وزیراعلیٰ محمود خان نے خپل کور ویلج کے تعمیر کیلئے 6کروڑ روپے خصوصی فندز دیا ہے جس پر تعمیراتی کام خپل کور فاونڈیشن کے انتظامیہ کے مشاورت پر کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کے خصوصی دلچسپی پر خپل کور فاونڈیشن میں مزید بھی ترقی یاتی کام ہونگے اور یتیم بچے بہترین تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کرینگے اس موقع پر خپل کوڑ فاونڈیشن کے ڈائریکٹر محمد علی نے چیئرمین ڈیڈیک فضل خان کو خپل کورویلج پر تفصیلی بریفنگ دی اور تعمیراتی کام کا معائنہ کروایا دورے کے موقع پر سابق ضلعی کونسلر فضل ربی راجہ، فضل رحمن اور دیگر بھی موجود تھے۔
خپل کور ویلج کے تعمیر سے یتیم بچوں کو گھر جیسا ماحول ملے گا،فضل حکیم
