سوات(مارننگ پوسٹ)نویں عالمی ڈیف سکوائش چمپین شپ میں سوات سے تعلق رکھنے والے آفتاب احمدنے شرکت کی ، تفصیلات کے مطابق ٹورنٹو کنیڈامیں چھ روزہ نویں عالمی خصوصی افراد کے لئے منعقدہ سکواش چمپئن شپ میں سوات سے تعلق رکھنے والے واحد کھلاڑی آفتاب احمد نے شرکت کی، انہوں نے چھ دن کنیڈا میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے گیارہ کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلے کئے ۔ چمپین شپ جوکہ یکم اکتوبر سے چھ اکتوبرتک جاری رہی اس میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں کومیڈیل اور انعامات دئے گئے ۔ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے قوت گویائی اور سماعت سے محروم سکواش کے عالمی کھلاڑی آفتاب احمد نے اپنے پیغام میں کہاکہ انہوں نے کنیڈا میں سکوائش کے مقابلے صرف اور صرف پاکستان کانام عالمی سطح پراجاگرکرنے کے لئے اپنے خرچے پر شرکت کی جس پر ان کو فخر ہے انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی وہ امریکہ ، یورپ اور کئی ممالک میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں ۔ آفتاب احمد کے کاؤشوں کو مقامی لوگوں نے سرہاہے اور حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ اس طرح کے ہونہار کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائیں۔