سوات(نامہ نگار)سوات میں شورش کے دوران دہشت گردی کا شکار ہونے والے بچوں کا ادارہ پرورش 10سال کا ہوگیا،پرورش ہوم کی اپنی عمارت کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا گیا،پرورش ہوم میں زیر تعلیم اور زیر کفالت 320بچوں نے کامیاب سفر کرکے ایف ایس سی میں سوات میں بورڈ میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے کا عزم دہرادیا،دسویں سالگرہ پر بچوں نے ملی نغمے اور خصوصی خاکے پیش کرکے سماں باند ھ دیا بچوں نے سائنس اور آرٹس کے ماڈیولز بناکر اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے،تقریب کے مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر شاہ رازخان تھے جبکہ اس موقع پر ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی سردارخان،سیدومیڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسرڈاکٹر اسرارالحق،پرورش فاؤنڈ یشن کے ذاکرحسین،خپل کور کے ڈائریکٹر حاجی محمد علی اور الفرقان فاؤنڈ یشن کے ڈائریکٹر حاجی جہانزیب بھی موجود تھے،پرورش ہوم کے ڈائریکٹر نعیم اللہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ پرورش ہوم کا پودا 9نومبر 2009کو لگادیا گیا جومخیر حضرات اور پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے تعاون سے اب ایک تناور درخت کے طور پر ابھرا ہے اور آج عالم گنج کے مقام پر اس کے لئے اپنی اراضی خریدی گئی ہے جس میں طلباء اور طالبات کے لئے الگ لگ سیکشن تعمیر ہوں گے انہوں نے کہاکہ پرورش ہوم میں 320بچے زیرتعلیم اور زیر بیت ہیں اورانشاء اللہ ہم اس ادارہ میں 1000بچوں کو سہارادیں گے اس موقع پر دیگر مہمانوں نے اپنے خطاب میں پرورش ہوم اور اس کی انتظامیہ کی خدمات کو سراہا اور کہاکہ ہم سب کی ذمے داری بنتی ہے کہ اس قسم کے اداروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ یتیم اور بے سہارا بچے تعلیم اور تربیت سے محروم نہ رہ سکے،اس موقع پر طلباء،صحافیوں اورمہمانوں میں اعزازی شیلڈز تقسیم کئے گئے۔
سوات, شورش کے دوران دہشت گردی کا شکار ہونے والے بچوں کا ادارہ پرورش 10سال کا ہوگیا
