سوات(نامہ نگار)سوات میں کالج کالونی سے دن دیہاڑے شانگلہ کے سابق تحصیل ناظم محمد عارف کی موٹرکارکو چوری کرلیا گیا،سابق ناظم محمد عارف کے مطابق ان کی گاڑی این سی پی ماڈل 2012برنگ سفید AQWA HYBRIDگھر کے سامنے کھڑی تھی کہ نامعلوم چور کارکو چوری کرکے لے گئے ہیں،جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی ہے سیدوشریف پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔