سوات(نامہ نگار)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمن اپنی ذاتی مفادات کیلئے ملک بھرمیں شاہراوں کو بند کرکے انتشار پیدا کررہے ہیں عوام انکے ناپاک ارادے جان چکے ہیں شاہراوں کو بند کرکے عوام کو تکلیف دینے سے انہیں زلت اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا جس طرح وہ اسلام آباد دھرنے میں ناکام رہے اسی طرح اب شاہراوں کو بند کرنے میں بھی عوام ان کا ساتھ نہیں دے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چیئرمین ڈیڈیک نے کہا کہ آزادی مارچ کے نام سے دھرنا شروع کرنے والے ناکام مخالفین کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے اپنے ذاتی مفاد کیلئے وہ صرف ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں ملک کی ترقی اور خوشحالی انہیں ہضم نہیں ہورہی جس طرح پاکستان کے غور عوام نے انہیں 2018 کے الیکشن میں مسترد کردیا تھا اسی طرح اب بھی ناکامی کے سوا انہیں کچھ نہیں ملے گا انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک عالمی سطح پر ترقی کررہا ہے جو مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی انہوں نے کہا کہ بہت قربانیوں کے بعد ہمارے سیکورٹی فورسز اور عوام نے مل کر دہشت گردی کو شکست دی ہے ملک میں امن آگیا ہے اور غیر ملکی بھی بلاخوف و خطر پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے ہیں جو ملکی ترقی میں اہم رول ادا کررہی ہے عوام جان چکی ہے کہ پی ٹی آئی واحد حکومت ہے جو عوام کی فلاح اور خوشحالی کیلئے کام کررہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ قوم تسلی رکھے عمران خان کسی کے پریشر میں کبھی نہیں آتے اور انکی مخلصانہ قیادت میں ملک بہران سے نکل کر ترقی کرے گا۔
مولانااپنی ذاتی مفادات کیلئے ملک بھرمیں شاہراوں کو بند کرکے انتشار پیدا کررہے ہیں۔۔فضل حکیم
