سوات (نامہ نگار) سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے شیر محمد خان ایڈوکیٹ کو پاکستان بار کونسل ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیر محمد خان ایڈوکیٹ ایک با صلاحیت قانون دان ہیں اُن کا انتخاب سوات اور پورے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کیلئے باعث فخر ہے، ہمیں اُمید ہے کہ وہ سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کی بہتر انداز میں ترجمانی کریں گے اور یہاں کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سوات بار ایسوسی ایشن کے ممبر شیر محمد خان (ایڈوکیٹ سپریم کورٹ) کا پاکستان بار کونسل کے ایگزیکٹیو کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہونا ہمارے لئے باعث فخر ہے، وہ ایک قابل اور تجربہ کار قانون دان ہیں یہی وجہ ہے کہ اُن کو اس اہم عہدے کیلئے منتخب کیا گیا،وہ بطور چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی پاکستان بار کونسل یہاں کے عوام کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں اپنا کردا رادا کریں گے۔
پاکستان بار کونسل ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہونے پرشیر محمد خان ایڈوکیٹ عوام کی بہتر انداز میں ترجمانی کریں گے
