سوات(مارننگ پوسٹ)سوات کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری جاری، سردی کی شدت میں پہلے سے مزید اضافہ ہوگیا، گزشتہ روز سے سوات کے سیاحتی علاقوں میاندم ، مالم جبہ ،مدین،گبین جبہ بحرین اور کالام کے پہاڑی علاقے میں برف باری جاری ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں کے ساتھ ساتھ پورے ضلع سوات میں سردی کی لہر بڑھ گئی ، دن بھر آسمان سے بارش کے بوندے برس رہی ہیں ، سردی میں شدت کے اضافے کے ساتھ ہی درجہ حرارت نہایت ہی کم ہوگیا ،مینگورہ شہر میں رات کے وقت پارہ 3 ڈگر ی سنٹی گریڈ تک گر گیا جبکہ پہاڑی علاقوں کالام اور ملحقہ علاقوںمیں درجہ منفی 6 ڈگری سنٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش وبرف باری کا موجودہ سلسلہ کل تک ختم ہوکر موسم صاف ہونے کا امکان ہے ۔
سوات ، میدانی علاقوں میں بارش جبکہ کالام ،ملم جبہ کے پہاڑوں پر برف باری جاری
