سوات(مارننگ پوسٹ) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم نے تحصیل بر یکوٹ میں سکول کی دیوار گرنے کی وجہ سے رونما ہونے والے افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس کی 12 گھنٹوں کے اندر اندر انکوائری کی جائے گی اور ڈپٹی کمشنر سوات نے کہا ہے کہ حکومت مرنے والوں کے غم میں برابر شریک ہے اور زخمیوں کے علاج ومعالجہ کیلئے بہتر سے بہتر سہولت مہیا کی گئی ہے تاکہ ان کے علاج میں کوئی کسر باقی نہ رہے ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ تحقیاتی رپورٹ کی روشی میں غفلت کرنے والے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا اوران کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نیاز کاظم نے ڈی سوات کو کو یہ بھی ہدایت کی کہ مرنے والوں کو انکی طرف سے ذاتی طور پر دو لاکھ روپے امداد دی جائے اور سرکاری طور پر جو مالی امداد بنتا ہے، وہ بھی دی جائیگی۔
تحصیل بر یکوٹ کے سکول میں افسوس ناک واقعہ پیش آنے پر انکوائری کی ہدائت
