سوات(مارننگ پوسٹ)خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت محب اللہ خان، وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی اور چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت اور عوامی ورکرز پارٹی کے سربراہ فانوس گجر کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے فانوس گجر کی عوامی و سماجی خدمات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا انہوں نے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔