سوات(مارننگ پوسٹ)سوات کے عوام کیلئے خوشخبری، ایگریکلچرل یونیورسٹی سوات کیمپس میں یکم جنوری سے کلاسیز کا آغاز ہوگا، داخلوں کیلیے اشتہار جاری کردیا گیا ہے، کیمپس کو جلد ہی یو نویورسٹی کا درجہ دیا جائیگا،گزشتہ روز ایگریکلچرل یونیورسٹی سوات کیمپس کا ایک اہم اجلاس وزیر اعلی کے فوکل پرسن اور ڈیڈک کمیٹی کے چیر مین فضل حکیم خان کے زیر صدارت ہوا جس میں ایگریکلچرل یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر جہاں بخت، سیکرٹری ایگریکلچرل اسرار خان سمیت دیگر حکام نے شرکت کی اجلاس میں وائس چانسلر جہان بخت خان نے کیمپس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور کلاسیز کے اجرا ء اور یونیورسٹی کیمپس کو کامیابی کا عزم کیا اس موقع پر یونیورسٹی کیمپس کیلیے وزیر اعلی محمود خان کے فوکل پرسن فضل حکیم خان نے کہا کہ ایگریکلچرل یونیورسٹی سوات کیمپس کا قیام سوات کے عوام کیلیے موجودہ حکومت کا بڑا تحفہ ہے اور انشاء اللہ یکم جنوری سے اسمیں کلاسیز کا آغاز ہوجایئگا جس سے یہاں کے عوام کو اب اعلی زرعی تعلیم بھی انکے دہلیز پر میسر ہوگی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی محمود خان اور صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان سوات میں اعلی تعلیم اور یہاں کے عوام کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور انہوں نے زرعی یونیورسٹی سوات کیمپس کو جلد شروع کرنے اور کامیاب بنانے کیلیے خصوصی ٹاسک دیا ہے جس کیلیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے کا رہے ہیں اور ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ اس سے یہاں کے طلباء و طالبات مستفید ہو سکیں فضل حکیم خان نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں امان کوٹ اور تختہ بند ریسرچ سینٹر میں کلاسیز کا آغاز کیا جا رہا ہے
جبکہ اسکے لیے جلد بلڈنگ بنایا جائیگا اور سوات ایگر یکلچرل یونیورسٹی کیمپس جلد ہی یونیورسٹی میں بدل جائیگی جس سے یہاں پر تعلیمی انقلاب برپا ہوجایئگا جو یہاں کے عوام کیلیے حکومت کا بڑا تحفہ ہوگی۔