پشاور: خیبر پختونخوا میں محکمہ تعلیم نے رواں تعلیمی سال سے ساتویں جماعت کا امتحان بھی تعلیمی بورڈز کے تحت لینے کی تجویز پر سرکاری اور نجی سکولوں کے طلبہ کیلئے داخلہ شیڈول جاری کردیا ہے ذرائع کے مطابق پانچویں جماعت کے جائزہ امتحان کے بعد محکمہ ابتدائی ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیم کی جانب سے صوبے کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے ساتویں جماعت کے طلبہ کا امتحان بھی بورڈ کے تحت لینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز پشاور تعلیمی بورڈ نے امتحان کا شیڈول سکولوں کو جاری کردیا ہے جس کی روشنی میں یہ امتحان آئندہ سال4مارچ سے شروع کرنیکا اعلان کیا گیا ہے اس مقصد کیلئے داخلہ فیس850روپے اور آخری تاریخ17دسمبر مقرر کردی گئی ہے۔
پختونخوا میں ساتویں جماعت کے بورڈ امتحانات کیلئے داخلہ شیڈول جاری
