ملاکنڈلیوی نے کروڑوں روپے فراڈ کے ملزم کو کراچی میں گرفتارکرکے ملاکنڈ پہنچا دیا، ملزم مقامی ریکروٹنگ ایجنسی مالک کے ذریعے 155افراد سے د بئی ویزے کے نام پر پیسے وصول کرکے رفو چکر ہوگیا تھا، پوسٹ کمانڈر بٹ خیلہ عمر واحد نے لیوی پوسٹ میں کراچی سے گرفتار ہونیوالے ملزم عمران خان ولد مصطفی کو پیش کردیا ، پوسٹ کمانڈر نے بتایا کہ ملزم نے حاجی محمد ایوب ساکن بٹ خیلہ سے 4کروڑ 95لاکھ روپے ہڑپ کئے بعد ازاں انہیں 2 کروڑ 25لاکھ روپے کے چیک دے کر رفو چکر ہوگیا جبکہ ان کی طرف سے دیا گیا چیک بنک میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے بائونس ہوگیا ، گزشتہ روز انہوں نے مدعی کی درخواست پر ہوم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا سے کاغذی کارروائی مکمل کرکے لیوی اہلکاروں عمران جان اور فہیم اللہ کے ہمراہ سندھ حکومت کے تعاون سے کراچی میں ملزم کو گرفتار کرکے ملاکنڈ پہنچا دیا۔