سوات(مارننگ پوسٹ)سوات مینگورہ شہر کے گرین چوک سے دو مطلوب شر پسند گرفتار، نامعلام مقام پر منتقل ،زرائع کیمطابق سوات میں دوبارہ حالات خراب کرنے اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے آنے والے دو شر پسندوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے گرفتار کرلیا،قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو چند روز قبل ہی اطلاع ملی تھی کہ دو شدت پسند سوات میں مختلف اہم افراد کو ٹارگٹ کرنے کے لئے داخل ہوئے ہیں جس پر انہوں نے دونوں افراد کیخلاف سرچ آپریشن کیا۔ گذشتہ روز عصر اور مغرب کے درمیان جب دونوں مطلوب شر پسند افراد گرین چوک مینگورہ کے ایک بازار میں موجود تھے،جس کی اطلاع ملنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے سادہ لباس میں چھاپا مار کر دونوں کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے
سوات مینگورہ شہر سے دو مطلوب شر پسند گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل
